عید پر گھر لوٹنے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کیلئے انتظامیہ ان ایکشن۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے قانون شکن ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کیلئے سکواڈز تشکیل دے دیئے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرپبلک ٹرانسپورٹ میں اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سکواڈز کی ناکہ بندی کے دوران 101بسوں و ویگنوں کی انسپکشن پر38 وہیکلز کے چالان کرکے مالکان کو 22 ہزار روپے جبکہ روٹ پرمٹ کے بغیر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آرٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ مسافروں سے زائدوصول کیا جانے والا کرایہ واپس کیا جائے اورعید تعطیلات کے دوران سکواڈز فیلڈ میں سرگرم رہیں۔
95

