فیصل آباد:جاوید اختر بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کو محفوظ، قانونی اور پریشانی سے پاک سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایف آئی اے زونل آفس فیصل آباد میں قائم پری ڈیپارچر امیگریشن فسیلیٹیشن ڈیسک مکمل طور پر فعال ہے، جہاں شہریوں کو سفری دستاویزات اور امیگریشن قوانین سے متعلق ضروری رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔
ایف آئی اے زونل آفس فیصل آباد میں قائم اس ڈیسک کا مقصد بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کو سفر سے قبل امیگریشن کے قانونی تقاضوں سے آگاہ کرنا اور انہیں دورانِ سفر پیش آنے والی ممکنہ مشکلات سے بچنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
ڈیسک پر شہریوں کو سفری دستاویزات کی ضروریات، قانونی طریقۂ سفر اور امیگریشن سے متعلق اہم امور کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے، تاکہ مسافر اپنے سفر کی تیاری مکمل معلومات اور ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ کر سکیں۔
اس اقدام کے ذریعے شہریوں میں قانونی سفری طریقہ کار سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور غیر ضروری تاخیر، پریشانی یا ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
26

