فیصل آباد میں سموگ نے ایک بار پھر شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھنے سے فضا مضرِ صحت ہو گئی، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری سمیت آنکھوں میں جلن اور گلے کی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فیصل آباد میں سموگ نے ایک بار پھر ڈیرے جما لیے، شہر کی فضا آلودہ ہونے سے فضائی آلودگی کی سطح تشویشناک حد تک پہنچ گئی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کی ہوا انتہائی مضرِ صحت سطح پر ہے، جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری سمیت مختلف طبی مسائل کا سامنا ہے۔سموگ کے باعث آنکھوں میں جلن، گلے کی خراش اور سانس کی بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور باہر نکلتے وقت ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق بچوں اور بزرگوں کو سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ شہری کھلی فضا میں غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
فیصل آباد میں سموگ کے ڈیرے، فضا آلودہ، شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا Faisalabad Smog Alert: Air Quality Reaches Hazardous Levels
فیصل آباد میں سموگ نے ایک بار پھر شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھنے سے فضا مضرِ صحت ہو گئی، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری سمیت آنکھوں میں جلن اور گلے کی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
22

