فیصل آباد :چٹ پٹے اچار کے نام پر بیماریاں فروخت کرنے والے یونٹ کیخلاف کارروائی
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا نتھو چک میں واقع اچار یونٹ پر چھاپہ
8000کلو گلی سڑی، بدبودار اور فنگس زدہ گاجریں موقع پر تلف، 2 لاکھ روپے جرمانہ عاٸد
تلف کی گٸی فنگس زدہ گاجریں اچار میں استعمال کی جانی تھیں۔ عاصم جاوید
انتہاٸی تعفن زدہ اور گندہ ماحول ہونے پر کاررواٸی عمل لاٸی گٸی۔ عاصم جاوید
کھلے پروسیسنگ اور اسٹوریج ایریا میں اچار تیار کیا جارہا تھا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
انتہائی لازم ریکارڈ، میڈیکل، ٹریننگ عدم موجود ،صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ہودیوں میں مردہ حشرات، لاروا اور فنگس موجود پاٸی گٸی۔ عاصم جاوید
نان فوڈ گریڈ ڈرموں میں موجود اشیاء کو بوریوں سے ڈھانپ کر رکھا پایا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
غیر معیاری اشیاء کا استعمال پیٹ اور انتڑیوں کی موذی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ عاصم جاوید
غیر معیاری اچار کو فیصل آباد کے مضافات اور شہری علاقوں میں فروخت کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زیادہ منافع کی لالچ میں عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ عاصم جاوید
شہری کھلی اشیاء مت خریدیں، غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بنیادی اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا

