آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغرکی خصوصی ہدایت پر شہریوں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی اورریجنل پولیس آفیسرذیشان اصغرکی خصوصی ہدایت پر شہریوں کیساتھ مضبوط روابطہ قائم کرنے کے لیے اقدامات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ضلعی سربراہان نے بعد از نماز جمعہ عوام و الناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہریوں میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ضلعی سربراہان نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام والناس کے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے۔کھلی کچہری سے پولیس عوام رابطے میں بہتری پیدا ھوتی ھے۔کھلی کچہری میں عوام النا س کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے جاتے ھیں اور عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں سے براہِ راست تعلقات مضبوط بنا ئے جارہے ہیں۔
رواں سال 2239سے زائد سائلین کی داررسی کی جا چکی ہے۔ شہریوں کے مال و جان کا تحفظ اور انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے۔مزیدانہو ں نے ضلعی سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ مساجد ہائے اور تھانہ جات کی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کرکے انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
انسپکٹرڈاکٹرمحمد رضوان بھٹی
ترجمان ریجنل پولیس آفیسر

