جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری124 لیٹر شراب اور4 کلو 50 گرام منشیات برآمد
عابد حسین ظفر ایس پی اقبال ڈویژن نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں انہی احکامات پر عمل کرتے ہوئےایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا بابر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پس رپیٹر 12بور بلا لائسنس معہ 2 کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
تھانہ ڈجکوٹ ایس ایچ او طارق حسین نے
اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشی کرنے والے5 ملزمان اور 1 منشیات فروش ملزمہ کو بذریعہ لیڈی کانسٹیبل گرفتار کر ملزمان کے قبضہ سے 87 لیٹر شراب اور ملزمہ کے قبضہ سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان اور ملزمہ کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا
تھانہ سمن آباد ایس ایچ او رضوان شوکت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شراب فروشی کرنے والے ملزم سے 8 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
تھانہ روشن والا ایس ایچ او عمر سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا
تھانہ صدر فیصل آباد پولیس نے 3 ملزمان کے قبضہ سے 19 لیٹر شراب اور 150 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
تھانہ ساندل بار ایس ایچ او شکیب رضا نے ملزم کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
عابد حسین ظفر ایس پی اقبال ڈویژن کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی ناجائز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری ہے معاشرے کو ایسی برائیوں سے پاک رکھنا ہمارا عزم

