صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹرسلطان باجوہ نے فیصل آباد کا دورہ کیا
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے ایف ڈی اے کمپلیکس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ لی
بیرسٹر سلطان باجوہ نے جائیکا پراجیکٹ کے علاوہ پی ایچ اے اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا بھی دورہ کیا
ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ہائوسنگ پنجاب وقاص ظفر چوہدری بھی انکے ہمراہ تھے
ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، ڈی ایم ڈی واسا شعیب رشید،ڈی جی پی ایچ اے دلاور خان،ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ریاض حسین نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق شہری ترقی اور سینیٹشن کے حوالے سے جاری اور مجوزہ منصوبوں بارے آگاہ کیا
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی ٹیپا کو فعال کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کی یقین دہانی
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ کا پی ایچ اے کا بھی دورہ
سالانہ بجٹ،شہر کے بیوٹیفکیشن پلان بارے تفصیلی آگاہ کیاگیا
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے پی ایچ اے سے 6 ماہ کی آکشن رپورٹ طلب کر لی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے قیادت میں پنجاب حکومت نے ہمہ جہت شہری ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے:صوبائی پارلیمانی سیکرٹری
مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ دیرپا بنیادوں ترقیاتی اقدامات کئے جا رہے ہیں،بیرسٹر سلطان باجوہ
ترقیاتی ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت منصوبے تیزی سے مکمل کر کے ان ثمرات عوام تک پہنچائیں۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری
بیرسٹر سلطان باجوہ نے جھال روڈ پر جائیکا کے تحت واٹر سپلائی کے جاری منصوبوں پر کام کا بھی معائنہ کیا
جاپانی انجینئر سے کام کی صورتحال کے بارے بھی گفتگو کی
واسا افسران سے آن گوئنگ پراجیکٹ کی تفصیلات بھی طلب کر لیں
ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنے 4 جاری سکیموں کے حوالے سے آگاہ کیا

