فیصل آباد میں معرکہ حق کی ایک سالہ تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی ضلع کونسل چوک سے کچہری بازار چوک تک گئی، جس میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سیاسی قائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے معرکہ حق میں کامیابی پر پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ ہر مشکل وقت میں ملک کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
1

