شہریوں اور کسانوں نے مہنگے داموں گندم فروخت کرنے والوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے دن رات اقدامات کر رہی ہیں، مگر مکوآنہ میں بعض آڑھتی اور ڈیلرز سرکاری احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے کھلے عام لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کی خاموشی نے ناجائز منافع خوروں کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر سرکاری ریٹ پر عملدرآمد یقینی نہ بنایا گیا تو غریب عوام مزید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے مطالبہ کیا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کریک ڈان کیا جائے اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
9
previous post

