ریجن پولیس آفس فیصل آباد میں پروموشن رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر، ایس ایس ایس پی آر آئی بی اور ایس پی لیگل بھی موجود تھے۔
آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے سی پی او فیصل آباد کے ہمراہ ترقی پانے والے 5 پولیس افسران کو ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔
ترقی پانے والے افسران میں ڈی ایس پی مظہر الحق ، ڈی ایس پی طارق جاوید اسلم ، ڈی ایس پی تمثل سہیل جاگیر، ڈی ایس پی ممتاز حسین ، ڈی ایس پی صفدر احمد شامل ہیں۔
آر پی او فیصل آباد نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگا کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
افسران اپنی نئی ذمہ داریوں کو محنت ، لگن اور ایمانداری سے ادا کریں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ سہیل اختر سکھیرا
ترقی صرف عہدے کی تبدیلی نہیں بلکہ ذمہ داریوں میں اضافہ ہے، افسران کو چاہیے کہ وہ اعتماد پر پورا اتریں۔آر پی او سہیل اخترسکھیرا
پولیس فورس میں میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سہیل اختر سکھیرا

