پنجاب ورکرز ویلفئیر سکولز کے ملازمین کے لیے عید کے بعد بڑی خوشی
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کام کرنے والے پنجاب ورکرز ویلفئیر سکولز میں
133اساتذہ کی پروموشن سے محکمہ میں خوشی کی لہر
اساتذہ کو سکیل 16 سے سکیل 17 میں ترقی دی گئی
اساتذہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی پروموشن نے عید کے بعد ایک اور خوشی دے دی ہے۔ اس موقع پر اساتذہ نے افسران بالا خصوصاً سیکرٹری لیبر اور CEO پنجاب ورکرز ویلفئیر فنڈ, ڈائریکٹرز اور ان کی معاون ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک اور شبانہ روز محنت سے ملازمین کا پروموشن کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔
اساتذہ کا کہنا تھا محکمانہ پروموشن سے وہ مزید دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لیے مزید مستعدی سے کام کرتے ہیں۔

