تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے چئیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کے زیر صدارت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں اہم اجلاس ۔
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں چئیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کے زیر صدارت تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں فیصل آباد اور گرد و نواح کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔
اجلاس کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا، گورننس کو مضبوط بنانا اور جامعات کی ترجیحات کو اعلیٰ تعلیم کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا تھا۔ اجلاس میں شریک وائس چانسلرز نے تعلیمی ترقی کے لیے مختلف تجاویز اور تجربات کا تبادلہ کیا۔
اوراس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے لیے باہمی اشتراک، جدت اور دوراندیش قیادت نہایت اہم ہے۔ تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی میدان میں بہتری کے لیے مل جل کر کام کیا جائے گا تاکہ پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
81

