ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے بلاتفریق کارروائیاں جاری
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مختلف علاقوں میں 260سے زائد پوائنٹس کی چیکنگ
ناقص انتظامات پر 35کو 4لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد
قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 2یونٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند
882لٹر ناقص پانی، 3من سے زائد آئل، ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف
125پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فنگس زدہ فریزر، بدبودار واشنگ ایریا ہونے پر فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ کیا گیا، عاصم جاوید
فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل عدم موجود، صفائی بھی صفر تھی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سٹوریج ایریا میں کیڑے، مکھیاں موجود پائی گئیں ۔ عاصم جاوید
ناقص، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص اشیاء کی فروخت میں ملوث کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

