فیصل آباد میں جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والا یونٹ پکڑا گیا، 1000کلو ملاوٹی بیسن، مشینیں اور خالی بیگ ضبط، پروڈکشن بند، مقدمہ درج
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا پنجاب فنشنگ مل مارکیٹ گودام پر کارروائی
تجزیاتی رپورٹ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فیصل آباد: ملاوٹی بیسن کو دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلاٸی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
فیصل آباد9اپریل :فیصل آباد میں جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب فنشنگ مل مارکیٹ گودام پر کارروائی کی جس میں1000کلو ملاوٹی بیسن، مشینیں اور خالی بیگ ضبط، پروڈکشن بند، مقدمہ درج کروادیا گیا۔ جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ تجزیاتی رپورٹ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا گیا، ملاوٹی بیسن کو دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلاٸی کیا جانا تھا، پروڈکشن یونٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور سنگین خلاف ورزیوں پر بند کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹی اشیاء کا خوراک میں استعمال سنگین جرم اور موذی امراض کا باعث بنتا ہے، ملاوٹی اور مضر صحت اشیاء تیار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے تمام وساٸل بروٸے کار لاٸے جارہے ہیں، شہری اپنے اردگرد خوراک سے متعلق شکایات پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لاٸن1223پر اطلاع دیں

