سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی گزشتہ 07 دنوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھرمیں کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں اورملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانوں کی پولیس متحرک ہے ۔جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ 7 دنوں کے دوران پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات پر کامیاب ریڈز کیے ۔جبکہ خطرناک مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ7دن میں58 اشتہاری ملزمان جن میں A کیٹگری26 اور B کیٹگری کے 31 اور16عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے ۔
گزشتہ7 دنوں میں 6 گینگ کے 17 ملزمان کو گرفتار کرکے 25 لاکھ 85 ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ملزمان سے19عدد موٹرسائیکل ،8 عدد موبائل فونز، 4 عدد مویشی ، 4 عدد بیڑیاں ، زیورات و نقدی ، 9 عدد پسٹل 30 بور اور متعدد گولیاں برآمد کر لیاگیا اور مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ۔
مختلف تھانوں میں جواء اور پرچی مافیاکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ میں24مقدمات کا اندراج کیا گیا۔اور59 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ جواء مافیا کے قبضہ سے تاش،پرچیاں،چٹھے اور دیگر جواء کا سامان قبضہ پولیس میں لیا گیا۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 119مقدمات درج کر کے ملزمان سے منشیات برآمد کی گئیں۔ملزمان سے چرس 42.649 کلو گرام ، ہیرون12.250کلو گرام , آئس 8.910 کلو گرام اور شراب 1150لیٹر برآمد کرکے قبضہ میں لی گئی ۔جبکہ نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی ۔ جن کے خلا ف اسلحہ کے 85مقدمات درج کئے گئے جن میں پسٹل55عدد ،کلاشنکوف3عدد ، بندوق 4 عدد ، رپیٹر 2 عدد ، رائفل 7 عدد، کاربین 1 عدد سینکڑوں گولیاں اورکارتوس برآمد کئے گئے۔
سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیےکریک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔مؤثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اور , کریمینلزکے قلع قمع کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مزید سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کا کہنا ہے کہ پولیس کا ہر جوان کرائم کا بہادری سے مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے اور ہر شہری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
ترجمان
سٹی پولیس فیصل آباد

