59
سٹی ٹریفک پولیس کے فیلڈ ٹریفک سٹاف میں باڈی کیمرے تقسیم کر دئیے گئے۔ ان کیمروں کی مدد سے انفورسمنٹ میں بہتری آئے گی اور کارروائی کی ریکارڈنگ کی جاے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کمروں کی تقسیم کے موقع پر کیا انہوں نے مزید بتایا کہ سڑکوں پر بہتر ٹریفک بہاؤ اور ٹریفک وائیلشن کی روک تھام کے لیے ایسے اقدامات کا تسلسل جاری ہے شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں

