ایف ڈی اے فیصل آبادکی انفورسمنٹ ٹیم نے دو غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش ناکام بنادی جبکہ غیر قانونی کمرشلائزیشن پر تین پلاٹس کو سربمہر اور گلبرگ کالونی سے پختہ تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔
ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر227 رب اور چک نمبر216 رب کی اراضی ایس ایس ایونیو اور وادی صفا کے ناموں سے دو ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش ناکام بنا دی اور موقع پر ان کی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کو سیل کردیاگیا

