سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایسٹر ڈے کے تہوار کے موقع پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا
سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلا ل عمر کی ہدایت پرایسٹر ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔مسیحی برادری ایسٹر ڈے کے مو قع پر 339 چرچ ہائے کی سیکیورٹی کے انتظا مات کیے گئے ہیں ۔ضلع بھرمیں پولیس کے2002جوان اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،جبکہ ایلیٹ فورس اور ایس ایچ اوز شہر کے داخلی،خارجی راستوں پر اضافی پٹرولنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ ایسٹر ڈے2025کے تہوارکو محفوظ بنانے کیلئے ضلع فیصل آباد میں سیکیورٹی پلان کے مطابق18 جی اوز، 188 اپرسبارڈینیٹ اور1796 کانسٹیبلاں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔عوامی مقامات اور پارکس پر بھی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور علاوہ ازیں ایلیٹ فورس کی20کمبٹ ٹیمیں بھی شہر کے گردونواح کے اہم حساس مقامات پر گشت کرتی رہیں گی۔اس کے علاوہ پولیس فورس کی ریزور کو پولیس لائنز میں سٹینڈ ٹو رکھا گیا ہے۔ ایسٹر ڈے کے تہوار کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس انتظامات کئے گئے ہیں اقلیتوں کی جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے
82
previous post

