فیصل آباد:( جاوید اختر) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 64 لاکھ روپے سے زائد سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں خصوصی عدالت سنٹرل نے ملزم عاصم فیض کو مجموعی طور پر 17 سال قیدِ بامشقت اور 10 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم عاصم فیض کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے سرکاری فنڈز میں 64 لاکھ روپے سے زائد کی خوردبرد کے مقدمے میں سزا سنائی گئی۔ خصوصی عدالت سنٹرل نے مقدمے کی سماعت کے بعد ملزم کو مجموعی طور پر 17 سال قیدِ بامشقت اور 10 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔ایف آئی اے فیصل آباد زون کی مؤثر تفتیش اور کامیاب عدالتی پیروی کو اس مقدمے میں اہم کامیابی قرار دیا گیا ہے۔ مقدمے کی انکوائری کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظمل احسان کی پیشہ ورانہ محنت اور مؤثر انکوائری نے ملزم کو سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ایف آئی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قومی و سرکاری وسائل کے تحفظ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ سرکاری فنڈز میں خوردبرد کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
18

