ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد 1 لاکھ 20 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کرانے کیلئے سرگرم
ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ابتک 1 لاکھ 12 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کرلی گئی
کمشنر مریم خان کا محکمہ زراعت توسیع کو 2 دن کے اندر کاشت کا 100 فیصد ہدف حاصل کرنے کا حکم
کمشنر نے اجلاس میں کپاس کی کاشت اور فصل کی صورتحال کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن عامر رضا،ڈائریکٹر زراعت توسیع خالد محمود،اور کراپ رپورٹنگ سروس کے افسران اجلاس میں شریک
حکومت پنجاب کی طرف سے اگیتی کاشت کا ہدف ہر صورت حاصل کیا جائیگا:کمشنر
کپاس کی کاشت کے حوالہ فرضی اعدادوشمار کسی صورت قبول نہیں:کمشنر
محکمہ زراعت توسیع اور کراپ رپورٹنگ سروس کی ٹیمیں کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے فیلڈ میں رہیں:مریم خان
ڈپٹی کمشنرز اگیتی کاشت کا خود جائزہ لیں:کمشنر مریم خان کی ہدایت
ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لک شرکت کی

