ایف آئی اے فیصل آباد زون نے آن لائن جوئے اور غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انکوائری کے دوران متعدد آن لائن گیمنگ اور جوئے کے پلیٹ فارمز کی نشاندہی ہوئی جہاں حقیقی رقم سے بیٹنگ اور بینک ٹرانسفر، موبائل والٹس اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگیاں کی جا رہی تھیں۔ذرائع کے مطابق 11 سنگل ممبر کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں 119.93 ارب روپے کا مجموعی ٹرن اوور جبکہ 5 برانچ لیس کلیکشن اکاؤنٹس میں 1 کروڑ 5 لاکھ ٹرانزیکشنز کے ذریعے 8.586 ارب روپے موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی رقوم کی Layering، ڈیجیٹل حوالہ ہنڈی اور USDT سمیت کرپٹو کرنسی کے مبینہ استعمال کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ مقدمہ فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ اور پیکا کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کمپوزٹ سرکل فیصل آباد میں شروع کر دی گئی ہے
1
previous post

