فیصل آباد
ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی کی پولیس لائن کمپلیکس میں ضلع ہذاءکےٹاؤن ایس پیز کے ساتھ کرائم میٹنگ
فیصل آباد
میٹنگ کے دوران کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیاگیا، متعلقہ پولیس افسران نے ایس ایس پی آپریشنز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن، زیر تفتیش مقدمات اور امن و امان کے بارے میں آگاہ کیا۔
فیصل آباد
ٹیم ورک کی بدولت ہی جرائم کی روک تھام اور بہترین تفتیش کی بدولت ہی ملزمان کو سزا دلوائی جاسکتی ہے،ایس ایس پی آپریشنز
فیصل آباد ۔
سنگین واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دلوانے کی خاطر تمام تر قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ایس ایس پی آپریشنز
فیصل آباد۔
سٹریٹ کرائمز، قبضہ گروپ، منشیات فروشوں خصوصا آئس، قماربازوں، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جامع کریک ڈاون کا سلسلہ تیز کیا جائے۔ایس ایس پی آپریشنز
فیصل آباد ۔
مویشی منڈیوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں ۔ ایس ایس پی آپریشنز
فیصل آباد
شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور تھانوں میں آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ایس ایس پی آپریشنز
ترجمان
فیصل آباد پولیس

