فیصل آباد
سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی اقبال ڈویژن پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ
فیصل آباد.
میٹنگ میں ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد ، ایس ایچ اوز ، انچارج انویسٹی گیشن ،تفتیشی افسران اور ایس ایس آئی او یو افسران بھی شامل تھے۔
فیصل آباد
تھانہ جات کی کارکردگی و کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا کر جلد یکسو کرنے اور چالان کی ریشو میں بہتری لانے کے احکمات جاری کئے۔
فیصل آباد ۔
قتل، اقدام قتل،اغوا برائے تاوان ،ڈکیتی،رابری معہ قتل،ہاوس رابری ودیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کے متعلق افسران سے دریافت کیا ۔
فیصل آباد
اشتہاری ملزمان ، ٹارگٹ افینڈرز اور عدالتی مفروران کی جلداز جلدگرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔سی پی او
فیصل آباد۔
جنسی زیادتی کے مقدمات کو فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیق کر کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے فاسٹ ٹریک عدالتی عمل کو یقینی بنایا جائے ۔
فیصل آباد۔
عیدقرباں کے حوالے سے مویشی چوری ، وارداتوں کی روک تھام اور ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرکےسیکیورٹی کے بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔
فیصل آباد۔
تما م افسران کو رات کی پٹرولنگ کو یقینی بنانے کی تلقین اور ہدایت کی کہ منشیات فروشوں،جواء خانوں اور قباء خانوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاون کریں۔
فیصل آباد
علاقہ میں کرائم کنڑول کرنے کیلئے متحرک ہوکر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جائیں
فیصل آباد۔
ڈکیتی و چوری کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے زیادہ سے زیادہ برآمدگی کروا کر متاثرین کے حوالہ کی جائے۔ سی پی او
فیصل آباد
ناقص کارکردگی پرافسران کو مختلف قسم کی محکمانہ سرزنش کی گئی .
فیصل آباد
فیصل آباد کی عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ سی پی او فیصل آباد
ترجمان
فیصل آباد پولیس
48

