آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کی تھانہ رجانہ میں کھلی کچہری
آر پی او نے عوام کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات صادر فرمائے
اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار و دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ موجود تھے
پولیس افسران کو عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم کے تدارک کیلئے خصوصی توجہ کی تاکید۔ترجمان پولیس
بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھانہ رجانہ کی فارمل انسپکشن کی۔
انسپکشن کے دوران تھانہ کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا۔
رجسٹر ہائے تھانہ جات کی جانچ پڑتال کی۔SIPsکے تحت دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کے پروٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو سروس ڈیلیوری کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔ ذیشان اصغر
پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے، ذیشان اصغر
انسپکٹر ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی
ترجمان ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد

