ڈی پی او آفس ٹوبہ میں زیر صدارت آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا
جس میں ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار سمیت ایس پی انوسٹی گیشن،سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے شرکت کی۔
دوران میٹنگ سنگین مقدمات کے چالان، نامکمل چالان،زیر تفتیش مقدمات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔
افسران زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔آر پی او
تفتیشی افسران مقدمات کو یکسو یا خارج کرنے کیلئے انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں۔ذیشان اصغر
سنگین وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے اور وارداتوں کو ٹریس کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ذیشان اصغر
اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ جرائم کے خاتمہ میں مدد ملے۔ذیشان اصغر
ہاٹ سپاٹ کی مسلسل مانیٹرنگ،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور منظم گینگز کا خاتمہ جرائم میں کمی کا باعث بنے گا۔ذیشان اصغر
بعد ازاں آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے ڈی پی او آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
آر پی او نے دفتر کی تزئین و آرائش پر اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انسپکٹر ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی
ترجمان ریجنل پولیس آفیسر
فیصل آباد

