فیصل آباد میں جمعتہ الوداع انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے ادا کیا گیا۔ اس موقع پر تمام مساجد میں نما ز جمعتہ الوداع کے رو ح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی سکالر، آئمہ، خطباحضرات نے رمضان المبارک کی فیوض و برکات،تیسرے عشرہ کی رحمتوں کے بارے میں فرزندان اسلام کو آگاہ کیا ۔
اس موقع پرملکی سلامتی، استحکام، خوشحالی، قومی فلاح، علاقائی تعمیر و ترقی، اندرونی و بیرونی خلفشار سے نجات، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اتحاد بین المسلمین کے فروغ، دہشت گردی کے خاتمے، مہنگائی، غربت، بے روز گاری،، قدرتی آفات سے نجات، اسلام کی سربلندی، آئین و قانون کی بالا دستی، اتحاد و بھائی چارے، اخوت و یگانگت کی فضا کے فروغ کےلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
87

