پاکستان چیمپئنز لیگ 2025 (PCL-3)
تھرڈ ایڈیشن
ملک کی سب سے بڑی وہیل چیئرکرکٹ پی سی ایل کے تھرڈ ایڈیشن کا میلہ سجنے کو تیار۔ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے تیسرے ایڈیشن کے انعقاد کے لئیے مئی کے آخر میں منصوبہ بندی تیار کرلی۔ حتمی تاریخوں کا اعلان اسپانسرز سے مشاورت کے بعد کیا جاۓ گا۔ موجودہ ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے جس سے پی سی ایل کی ٹیموں کی تعداد آٹھ ہوجاۓ گی۔ فیصل آباد رائلز اور کشمیر ٹائیگرز پی سی ایل 3 کا حصہ ہونگی جبکہ دیگر ٹیموں میں دو مرتبہ کی دفاعی چیمپئن لاہور سکندرز، کراچی آرچرز ، کوئٹہ اسٹرائیکرز، ملتان کنگز، پشاور لائنز اور اسلام آباد اسٹالینز شامل ہیں۔ پی سی ایل میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر پندرہ میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے کچھ میچز لاہور جبکہ بقیہ میچز دو سیمی فائنلز اور فائنل فیصل آباد میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے۔ ملک بھر سے سو سے ذائد کھلاڑی لیگ کا حصہ ہونگے۔ پی ڈبلیو سی سی کی صدر اور ہی سی ایل کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت کے مطابق اس بار لیگ میں نئے آنے والے ٹیلنٹ کو بھرپور موقع دیا جاۓ گا اور تھرڈ ایڈیشن میں اعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوۓ کوالٹی گیم پر فوکس ہوگا۔ رخسانہ راجپوت کے مطابق تھرڈ ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد آئندہ سیزن کو فریچائز بیسڈ لیگ بنانے کا ارادہ ہے جس سے کھلاڑیوں کو بھرپور مالی فوائد اور ملک میں وہیل چیئر کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ پی سی ایل کو ایک برانڈ بنانے کی طرف اہم پیش رفت ہے
411
previous post

