فیصل آباد ۔ دفاعی چیمپئن سرگودھا ڈویژن نے پنجاب ماس ریسلنگ چیمپین شپ جیت لی ۔ بہاولپور نے دوسری اور گوجرانوالہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔ پنجاب کے دس ڈویژن کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے فیصل آباد میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پندرہ کیٹگریز میں حصہ لیا ۔
فیصل آباد کے سمن آباد اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چھٹی پنجاب ماس ریسلنگ چیمپین شپ میں دفاعی چیمپئن سرگودھا ڈویژن نے 72 پوائنٹس حاصل کر کے چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کیا ۔ بہاولپور 69 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ پچاس پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ پنجاب ماس ریسلنگ چیمپین شپ میں پنجاب کے دس ڈویژن کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے پندرہ کیٹگریز میں حصہ لیا ۔ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں صدر پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن نواب فرقان ، صوبائی چیئرمین ثاقب وسیم ، سابق ایم پی ایز ڈاکٹر نجمہ افضل ، طاہر جمیل اور تاجر رہنما نصیر یوسف وہرہ نے ٹرافیاں ، میڈلز ، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔

