سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیڈلائٹس، بیک لائٹس اور انڈیکیٹرز کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا موٹرسائیکل سوار دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ اور بیک ویومررز کے استعمال کو یقینی بنائیں تمام مہمات کا مقصد شہریوں کو سڑکوں پر محفوظ کرنا اور ٹریفک حادثات سے بچانا ہے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایت پہ ضلع بھر کے 20 سے زیادہ ٹریفک سیکٹرز میں بغیر ہیڈ لائٹ بیک لائٹ بیک ویو مررز اور انڈیکیٹرز کے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اسی طرح موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف بھی سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس

