ماہِ مبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن
ابتک 3ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ،،20پوائنٹس بند
قوانین کی خلاف ورزیوں پر 399 کو 76لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 8 مقدمات بھی درج کروائے گئے، عاصم جاوید
چیکنگ کے دوران مزید بہتری کے لیے 15سو سے زائد کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
4465 کلو گوشت، 700لٹر آئل، 1000لٹر ملاوٹی دودھ،300کلو ناقص اچار، 350 کلو ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف کی گئی، عاصم جاوید
سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، عاصم جاوید
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری اشیاء کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، شکایت کی صورت میں1223 پر اطلاع دیں

