سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر شب لیلتہ القدر کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے شب لیلتہ القدرکی ڈیوٹی میں660مساجدو عبادت گاہیں شامل ہیں۔ جس میں مجموعی طور پر1956 سے زائد پولیس کے جوان،113اپرسبارڈینیٹ،191 ہیڈ کانسٹیبلان،1652 کانسٹیبلان ، موبائل گشت 43 ٹیمیں، موٹر سائیکل سوار 43 ،ایلیٹ فورس کی 8 ٹیمیں سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔ جبکہ قادیانی کی 50 عبادت گاہوں پر بھی 676 پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔اہم مقامات کو مختلف سیکٹر زمیں تقسیم کیا گیا ہے جہاں پرمسلسل پولیس موبائل ہائے گشت کرتی رہیں گی،لوگوں کے رش والے مقامات کو کور کرنے کیلئے اضافی ناکہ بندی پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں تاکہ لوگ حفاظت سے رات گئے اپنے گھروں سے مساجد و عبادت گاہوں کی جانب آجاسکیں۔
اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے کہا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق بروقت ڈیوتی بھجوائی جائے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔اسلحہ کی نمائش اور آتش بازی پر سختی سے پابندی کروائی جائے۔ ایسے لوگوں کے خلاف جو قابل اعتراض اور مذہبی منافرت پھیلانے والے پمفلٹ/لٹریچر شائع کرتے ہیں ان کے خلاف بھی فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔
89

