ریجنل پولیس آفیسرفیصل آبادذیشان اصغر سے 37thسنئیرمینجمنٹ کورس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پشاورکے وفد نے ملاقات کی۔آرپی او فیصل آباد نے زیرتربیت افسران کا خیرمقدم کیا۔
آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے شرکاء وفد کوریجن پولیس کے مختلف شعبہ جات میں ورکنگ کے متعلق بریفنگ دی۔ریجن فیصل آباد میں پولیس کے تمام شعبہ جات کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کردیا گیا ہے۔انوسٹی گیشن شعبہ اور آپریشنز شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔پولیس ورکنگ کی جدید پولیسنگ ماڈل پر منتقلی اور اور پولیس میں حالیہ ڈیجیٹل پولیسنگ اصلاحات بارے آگاہ کیا۔
آرپی او فیصل آباد نے وفد کے شرکاء کوریجن فیصل آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال،فارنر سکیورٹی،ائیر پورٹ سکیورٹی اور فیصل آباد ریجن میں اہم تنصیبات کے حوالے سے بریفنگ دی۔فارنز کی سکیورٹی کیلئے تمام تر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔انہوں نے وفد کو فیصل آباد کے اندر مختلف پولیس پراجیکٹ جس میں سیف سٹی،پولیس ویژن،خدمت مرکز،اینٹی حراسمنٹ سیل،تحفظ مرکز،جینڈر وائلنس یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔جس میں خواتین اور معاشرے کے بے سہارا افراد کے متعلق جرائم کا سد باب کیا جائے گا۔خواتین کو احساس تحفظ فراہم کرنے کیلئے وویمن سیفٹی ایپ،ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن کا قیام احسن اقدام ہے۔پولیس ملازمان کی ویلیفئر،پولیس شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کے بارے آگاہ کیا۔مزید آرپی او فیصل آباد نے شرکاء کی جانب سے کئے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیئے
آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغرنے وفد کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر محمد عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس میں جدت، عوام الناس کوپولیس کی جانب سے دی جانے والی سہولیات،کرائم کنٹرول کر نے کے بارہ میں تفصیلی بریفنگ دی۔آرپی او فیصل آباد نے فیصل آباد ریجن پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
انسپکٹر ڈاکٹرمحمد رضوان بھٹی
ترجمان ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد
55

