آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر کی ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے(آرپی او)
آرپی او فیصل آبادذیشان اصغر نے آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کو بغور سنا اورموقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اور انکی دادرسی کیلئے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر آرپی او فیصل آبادذیشان اصغرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ،شکایات کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے۔مظلوم شہریوں کی داد رسی میں تاخیر ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔قانون پسند شہریوں کی دادرسی کو فوری یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی یا مقدمات کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر پرزیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملد رآمد کیا جائے گا۔انہو ں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ مقدمات کی تفتیش کومیرٹ پریکسوکیا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کے دباؤ کو ملحوظ خاطر نہ لایا جائے۔شہریوں کو تھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں
108
previous post

