آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر کا ضلع چنیوٹ کا دورہ، تھانہ سٹی چنیوٹ میں کھلی کچہری،سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھانہ سٹی چنیوٹ کی فارمل انسپکشن،ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ
ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آبادذیشان اصغر نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا، ڈی پی اوچنیوٹ عبداللہ احمدنے انکا استقبال کیا۔ آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے عوام الناس کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے تھانہ سٹی چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی او چنیوٹ سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔آرپی او فیصل آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات صادر فرمائیں۔شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کیلے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھا نہ سٹی چنیوٹ کی انسپکشن بھی کی۔انہوں نے تھانہ کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا۔ رجسٹر ہائے تھانہ جات کی جانچ پڑتال کی۔SIPsکے تحت دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کے پرٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو سروس ڈیلیوری کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔
بعد ازاں ڈی پی او آفس چنیوٹ میں زیر صدارت آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی اوچنیوٹ عبداللہ احمد،ایس پی انوسٹی گیشن،سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے شرکت کی۔
دوران میٹنگ سنگین مقدمات کے چالان، نامکمل چالان،زیر تفتیش مقدمات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ افسران زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ تفتیشی افسران مقدمات کو یکسو یا خارج کرنے کیلئے انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں۔کرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات کو یکسو کرکے ریکوری کو یقینی بنایا جائے۔سنگین وارداتوں بالخصوص سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے اور وارداتوں کو ٹریس کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ جرائم کے خاتمہ میں مدد ملے۔ہاٹ سپاٹ کی مسلسل مانیٹرنگ،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور منظم گینگز کا خاتمہ جرائم میں کمی کا باعث بنے گا۔
بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے پولیس لائنز چنیوٹ کا وزٹ کیا۔دوران وزٹ محرر آفس،کوت،ریسورس مینجمنٹ سسٹم سمیت پولیس لائنز کے مختلف دفاتر کے ریکارڈ کو چیک کیا
انسپکٹرڈاکٹر محمد رضوان بھٹی
تر جمان ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد

