فیصل آباد: تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ دو درجن سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
زخمی ملزمان کی شناخت سلامت اور دلدار کے نام سے ہوئی
ایس ایچ او واجد حسین نے نفری کے ہمراہ جھال پل پر مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا
ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ کردی
ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے ریلوے گراؤنڈ کی جانب فرار ہوگئے
اطلاع پر مزید نفری موقع پر پہنچ گئی
ملزمان کی جانب سے پولیس پر شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا
پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی
فائرنگ رکنے پر دو ملزمان زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیے گئے
زخمی ملزمان اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مضروب ہوئے، پولیس
ایک ملزم تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا
زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا
فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کردی گئی
9

