14
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، جہاں پراسیکیوٹر نوید حسین اور مدعی وکیل سردار قدیر عدالت میں پیش ہوئے۔پراسیکیوشن کے مزید 2 گواہوں پر وکلا صفائی کی جانب سےجرح مکمل کی گئی۔ ثنا یوسف کے قتل میں استعمال گاڑی کے مالک اور ڈرائیور پرجرح کی گئی۔کیس میں مجموعی طور پر پراسیکیوشن کے 25 گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ ملزم عمر حیات کیخلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

