یمن ڈویلپمنٹ اینڈ مینٹورنگ سنٹر خواتین کی خودمختاری، تعلیمی و کاروباری رہنمائی اور لیڈرشپ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے کام کرے گا۔: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین۔
فیصل آباد() جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ویمن ڈویلپمنٹ اینڈ مینٹورنگ سنٹر کا باضابطہ افتتاح صدر ویمن چیمبر آف کامرس مسز شاہدہ آفتاب اور وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین نے کیا ۔اس مو قع پر
پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ظل ہما نازلی، کوارڈنیٹرز پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اکرم،پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ثمین،کنٹرولر امتحانات رضوانہ تنویر، ڈاکٹر صدف نقوی، ڈاکٹر سائرہ اختر ،ڈاکٹر عمارہ جاوید ، ویمن چیمبر آف کامرس سے سابق صدر مسز تہمینہ پاشا، نائب صدر میمونہ عمران اور چیمبر آف کامرس کی چیئرپرسن ایجوکیشن کمیٹی شازیہ شریف و دیگر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ خواتین کی ترقی صرف ان کے حقوق تک محدود نہیں، بلکہ ان کی ذاتی اور سماجی ذمہ داریوں میں توازن قائم ہونا بھی ضروری
ہے۔ یہ سنٹر خواتین کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرے گا۔
ہمارا مشن خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہی فراہم کرنا اور عملی میدان میں ترقی کے یکساں مواقع مہیا کرنا ہے۔ یہ سنٹر خواتین کی خود انحصاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
صدر ویمن چیمبر آف کامرس شاہدہ آفتاب نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں خواتین کے لیے تعلیمی اور کاروباری مواقع فراہم کرنا ایک اہم قدم ہے جو انہیں خود مختاری اور ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہمیشہ سے خواتین کی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے۔ ہمارا مقصد صرف خواتین کو خود کفیل بنانا ہی نہیں بلکہ انہیں اس مقام تک پہنچانا ہے جہاں وہ دوسروں کے لیے ترقی کے دروازے کھول سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ
میری یہاں موجود تمام خواتین سے گزارش ہے کہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں، کیونکہ آپ کی محنت، لگن اور عزم وہ طاقت ہیں جو ہر چیلنج پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ظل ہما نازلی چیئرپرسن ایجوکیشن کمیٹی شازیہ شریف ردا سندھو ،شائستہ شیخ و دیگر نے بھی اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

