سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کا اپنے آفس میں عوام کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کا اپنے آفس میں عوام کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔سٹی پولیس آفسیر کی کھلی کچہری کے دوران سائلین شکا یات اور مسائل لیکر پیش ہو ئے ۔صاحبزادہ بلال عمر نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔سٹی پولیس آفسیر کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ کے لوگوں کے مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کویقینی بنائیں گے تاکہ عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں، جس سے عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔آئندہ بھی کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا۔میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ پولیس عوام رابطہ جتنا مضبوط ہو گا معاشرے کی اصلاح اور قانون و انصاف کی راہ اسی قدر ہموار ہو سکے گی۔
ترجمان
107

