ایف آئی اے فیصل آباد زون کی کرپشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق سابقہ سرکاری افسر اور ایک اشتہاری سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے
ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے سابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اصغر علی ڈاہا کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنے ماتحت افسر کی غیر قانونی بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی اور سات ماہ کی غیر حاضری چھپائی، جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں اشتہاری گل بہار عباس کو تلہ گنگ چکوال سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے شہری سے دبئی بھجوانے کے نام پر چھ لاکھ روپے وصول کیے اور بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری
109

