159
فیصل آباد ڈجکوٹ کے قریب ریسکیو ایمبولینس گنے کے ٹرالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ریسکیو ڈرائیور موقع پر دم توڑ گیا اور 1 میڈیکل ٹیکنیشن زخمی ہو گیا
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ایمبولینس مریض کو سول اسپتال فیصل آباد منتقل کر کے واپس سمندری جارہی تھی حادثہ پیش آیا ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا اور شہید ڈرائیور اظہر عباس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر سمندری منتقل کر دیا

