زرعی یونیورسٹی فیصل آباد (UAF) میں “آل بریڈز ڈاگ چیمپئن شب کا شا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاگ کے مالکان، مقامی شہریوں اور عوام کی بڑی تعداد نے اس شو سے لطف اندوز ہونے کے لئے یونیورسٹی کا رخ کی اس کا اہتمام فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز اور پاکستان کینل کلب کے اشتراک سے کیا گیا، اس موقع پر ملک بھر سے اعلیٰ معیار کے300 ڈاگ نمائش کے لیے لائے گئے۔ ایونٹ کے دوران ڈاگ کی افزائشِ نسل (Dog Breeding) کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار بھی منعقد کیا گیا جس میں فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے ڈین ڈاکٹر شاہد محمود، چیمپئن شپ ججز کیرولین فرینڈ-ریس (Caroline Friend-Rees) اور جو کیتھی (Jo Cathie)، زرعی یونیورسٹی سے ڈاکٹر کاشف سلیمی، ڈاکٹر اشعر محفوظ، ڈاکٹر اعجاز اور دیگر ماہرین نے شرکت کی اور اس طرح کے ایونٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔شو میں ملک بھر سے مختلف اقسام سے 300 ڈاگ نے حصہ لیا، جن میں جرمن شیفرڈ (German Shepherds) اور دیگر مشہور نسلیں شامل تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد محمود نے اس امر پر زور دیا کہ: ”ایسی سرگرمیاں نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ یہ عوام کو جانوروں کی صحت اور ان کی دیکھ بھال کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
22

