158
فیسکو حکام کے مطابق واسا پر ساٹھ کروڑ روپے، میونسپل کارپوریشن پر ڈیڑھ کروڑ روپے، محکمہ صحت پر ایک کروڑ روپے، محکمہ ریلوے پر بیس لاکھ روپے جبکہ محکمہ پولیس پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے بل واجب الادا ہیں۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ڈیفالٹر اداروں کو فائنل نوٹس بھیج دیا گیا ہے اور دس دن کے اندر واجبات ادا نہ ہونے کی صورت میں کنیکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔ کسی ادارے کو رعایت نہیں دی جائے گی

