چنیوٹ کے علاقہ تھانہ سٹی چنیوٹ میں فائرنگ سے 2 عورتوں کے قتل اور ایک کے زخمی ہونے کا معاملہ۔
آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا واقعہ کا نوٹس ۔
آر پی فیصل آباد ذیشان اصغر نے ڈی پی او چنیوٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ترجمان پولیس
ڈی پی او چنیوٹ کو ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔ترجمان
واقعہ کا ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ذیشان اصغر
مقتولین میں ثناء شہزادی اور شمیلہ شامل ہیں
زخمی ہونے والی خاتون کو بہتر طبی سہولیات اور تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جائے – ذیشان اصغر
اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ذیشان اصغر
شہریوں، کمزور طبقات ، خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ذیشان اصغر
لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے، آر پی او ذیشان اصغر

