سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھانہ نواں لاہورکی فارمل انسپکشن،ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ اور محرم الحرام کی آمدکے حوالے سے ہدایات
ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آبادذیشان اصغر نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا، ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار نے انکا استقبال کیا۔آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے عوام الناس کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے تھانہ نواں لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔آرپی او فیصل آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات صادر فرمائیں۔ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کیلے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھا نہ نواں لاہور کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا۔ رجسٹر ہائے تھانہ جات کی جانچ پڑتال کی۔SIPsکے تحت دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کے پرٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو سروس ڈیلیوری کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔
بعد ازاں ڈی پی او آفس ٹوبہ میں زیر صدارت آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار،ایس پی انوسٹی گیشن،سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے شرکت کی۔
دوران میٹنگ سنگین مقدمات کے چالان، نامکمل چالان،زیر تفتیش مقدمات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ افسران زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ تفتیشی افسران مقدمات کو یکسو یا خارج کرنے کیلئے انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں۔سنگین وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے اور وارداتوں کو ٹریس کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ جرائم کے خاتمہ میں مدد ملے۔
آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کویقینی بنایا جائے۔محرم الحرام کو پرامن بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ،امن کمیٹیوں،منتظمین جلوس اور اہم اکابرین سے مشاورت جاری رکھی جائے۔تمام حساس جلوسوں کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے۔
57
previous post

