فیصل آباد :ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر کاروائی
فیصل آباد :جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار
فیصل آباد :گرفتار مسافر کی شناخت محمد شہزاد عاصم کے نام سے ہوئی
فیصل آباد :امیگریشن کلیرینس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے یونان جارہا تھا
فیصل آباد :ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا یونان کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ملزم کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپس بھی لگی ہوئی تھی۔
فیصل آباد :مذکورہ اسٹمپس کا آئی بی ایم ایس سسٹم میں کسی قسم کا سفری ریکارڈ موجود نہ تھا
فیصل آباد :ملزم بیرون ملک جانے کے لئے 3 ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔
فیصل آباد :ملزم نے ایجنٹوں بیرون ملک جانے کے لئے مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا۔
فیصل آباد :گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا

