فیصل آباد:۔ ریجن فیصل آباد میں رواں سال 2025 کے دوران182خطرناک گینگزگرفتار
فیصل آباد:۔گرفتار گینگز کے482ملزمان گرفتار اور1510مقدمات یکسو
فیصل آباد:۔ملزمان کے قبضہ سے 34وہیکلز،754موٹرسائیکلز،63تولے طلائی زیور ات، 180عدد موبائل فون،216مویشی اور نقدی تقریباً131,309,516روپے سے زائدنقدی برآمد ہوئی
فیصل آباد:۔ منشیات فروشوں کے خلاف2750مقدمات درج کرتے ہوئے2795ملزمان گرفتار
فیصل آباد:۔ملزمان کے قبضہ سے چرس1008کلوگرام،آئس22کلوگرام،180کلو گرام ہیروئن،202کلوگرام افیون اورشراب 35009لیٹربرآمد
فیصل آباد:۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پسٹل1942،ریوالور15، بندوقیں 202،کلاشنکوف61،رائفل 142اور8343گولیاں برآمد
فیصل آباد:۔انسداد جرائم کو کنٹر ول کر نے کے ساتھ ساتھ کیٹگریAکے1206اور کیٹگری Bکے 3130مجرمان اشتہاری گرفتار
فیصل آباد:۔قانون کی بالادستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بھر پور ایکشن جاری ہے۔ترجمان پولیس
فیصل آباد:۔ سٹریٹ کرائم بالخصوص ڈکیتی و راہزنی،ہاؤس رابری کے خاتمہ اور اس میں کمی کے لیے موثراورقابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائے۔ذیشان اصغر
فیصل آباد:۔۔مجرمان اشتہاریوں،منشیا ت فروشوں،جوئے کے اڈوں اور قحبہ خانوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور ان کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔ذیشان اصغر

