محکمہ پولیس ضلع فیصل آباد
پریس ریلز
سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد نےاپنے آفس میں پریس کانفرنس کی
تفصیلات کے مطابق سائل محمد عمر نعیم نے درخواست دی ہے النور گارڈن کا رہائشی ہوں مورخہ 25-5-13 بوقت 4 بجے صبح میرےوالد موٹر سائیکل نمبری FDR-1437 گھر سے دودھ لینے کے لئے گئےاور واپس نہ آۓ کسی نے ان کو اغواء کر لیا جس پر مقدمہ نمبر25/1377 مورخہ 25-5-13 بجرم 365 ت پ تھانہ مدینہ ٹاؤن درج ہوا۔ جبکہ مورخہ 25-5-14 کو بوقت11بجے دن علاقہ تھانہ کھر ڑیانوالہ سے شریں والا سے ایک لاش برآمد ہوئی جو کہ بعد از شناخت مغوی محمد نعیم کے نام سے ہوئی جس پر مقدمہ ہذا میں جرم 302 ت پ ایزاد کیا۔سٹی پولیس آفیسرصاحبزادہ بلال عمر نےایس پی مدینہ ڈویژن کو آندھے قتل کے مقدمہ کو ٹریس کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا ۔ ایس پی مدینہ ڈویژن کی سربراہی میں ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن سب انسپکٹر مظفر علی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی گیا ۔جس پر تشکیل شدہ ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل بروے کار لاتے ہوئے ملزم محمد خالد کو گرفتار کرلیا جس نے دوران انٹروگیشن اپنے ہمراہی ملزمان عمران شاہد ، محمد عامر ، ریحان یسین وغیرہ 3 کس کا انکشاف کیا ہے جن کو مقدمہ ہذا میں نامزد کرکے تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔مقدمہ کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے گا۔
ترجمان
سٹی پولیس فیصل آباد
48

