سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلا ل عمر نے پولیس لائن میں شہداء کی یاد میں باوقار تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس ایک خاندان کی مانند ہے جن کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملک و قوم کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کے اہل خانہ کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔شہداء نا صرف محکمہ پولیس کا فخر ہے بلکہ پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور انکے مسائل کا فوری حل ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے شہداءکی فیملیز میں نقد رقم ، تحائف اور میڈل تقسیم کیے۔صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ یہ تحائف شہداء کی عظیم قربانی کا نعم البدل تو نہیں لیکن ان کے ورثاء کو اس بات کی یقین دہانی کروانے کیلئے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ وہ قوم کے سپوت ہیں۔ وہ ان عظیم لوگوں کی اولاد ہیں جن کا ذکر کرتے ہوئے وہ ہمیشہ اپنا سر فخر سے بلند کیے رکھیں گے۔
89

