**فیصل آباد (جاوید اختر):** تھانہ ویمن فیصل آباد میں ایس ایچ او ثناء نذیر کی سربراہی میں خواتین کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سائلین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے،تھانہ ویمن آنے والی متاثرہ خواتین کے مطابق، ایس ایچ او ثناء نذیر گھریلو تشدد اور دیگر حساس نوعیت کے معاملات میں فوری قانونی کارروائی یقینی بناتی ہیں، جس سے ادارے پر سائلین کا اعتماد بحال ہوا ہے،ایس ایچ او ثناء نذیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خواتین کے مسائل کا بروقت حل اور انہیں انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، اور ان کی کوشش ہے کہ ہر سائلہ کو تھانے سے فوری اور منصفانہ ریلیف ملے۔ مقامی سطح پر ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔
1

