فیصل آباد
سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی پولیس کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر میں پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ
فیصل آباد
میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ ،سی ٹی او فیصل آبادفرحان اسلم ،ٹاؤن ایس پیز ، سرکل ڈی ایس پیزشامل ہوئے۔
فیصل آباد۔
ٹاؤن ایس پیز اور سرکل ڈی ایس پیز سے کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا کر جلد یکسو کرنے اور چالان کی ریشو میں بہتری لانے کے احکامات جاری کئےگئے۔
فیصل آباد۔
قتل، اقدام قتل،اغوا برائے تاوان ،ڈکیتی،رابری معہ قتل،ہاوس رابری ودیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کی پراگرس کے متعلق افسران سے دریافت کیا
فیصل آباد۔
اشتہاری ملزمان ، ٹارگٹ افینڈرز اور عدالتی مفروران کی جلداز جلدگرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔سی پی او
فیصل آباد۔
مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ مویشیوں کی خریدوفروخت حفاظت کے ساتھ کر سکیں اور ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرکےسیکیورٹی کے بہتر اقدامات کیے جائیں ۔سی پی او
فیصل آباد۔
تما م افسران کو رات کی پٹرولنگ کو یقینی بنانے کی تلقین اور ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کریں۔سی پی او
فیصل آباد۔
علاقہ میں کرائم کنڑول کرنے کیلئے متحرک ہوکر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جائیں۔سی پی او
فیصل آباد۔
فیصل آباد کی عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد
ترجمان
سٹی پولیس فیصل آباد

